تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں فلمی انداز میں گانجہ کی اسمگلنگ، چار ملزمین گرفتار

نارکوٹکس ڈی ایس پی سائیدولوکے مطابق، ملزمین کے قبضہ سے 210 کلو گانجہ برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ 38ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پولیس نے فلمی انداز میں گانجہ اسمگلنگ کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

تفصیلات کے مطابق، ملزمین نے ٹریکٹر کے نچلے حصہ میں خصوصی خفیہ خانہ بنا کر گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کی۔

نارکوٹکس ڈی ایس پی سائیدولوکے مطابق، ملزمین کے قبضہ سے 210 کلو گانجہ برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ 38ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک ٹریکٹر، ایک کار اور پانچ موبائل فون بھی ضبط کئے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ گانجہ آندھرا پردیش کے کھمم سے ورنگل کے راستے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ورنگل کے اُرسوگٹہ میدان کے قریب تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا۔