قبائلی خاتون کی لاش کو سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔ عملہ کا غیر انسانی رویہ
ناگرکرنول ضلع کے ایراپنٹ گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک قبائلی خاتون کی لاش کو سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق منڈلی گرواماں نامی خاتون تقریباً 10 دن قبل بیماری کی وجہ سے اچم پیٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔
حیدرآباد: ناگرکرنول ضلع کے ایراپنٹ گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک قبائلی خاتون کی لاش کو سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق منڈلی گرواماں نامی خاتون تقریباً 10 دن قبل بیماری کی وجہ سے اچم پیٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔
وہاں سے بہتر علاج کے لئے اسے محبوب نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اس کی طبیعت مزید گڑنے پر وہ جمعرات کی شام چل بسی۔
الزام ہے کہ اسپتال کے عملہ نے لاش کو محبوب نگر سے 108 ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کرنے کے بعد آدھی رات کو سڑک پر ہی چھوڑ دیا۔
اس غیر انسانی رویہ پر خاتون کے ارکان خاندان نے زار و قطار روتے ہوئے شدید کرب کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس بارے میں حکام سے شکایت کی کوشش کی تو کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کے بعد مجبوراً ان کو خود آٹو کے ذریعہ لاش کو اپنے گاؤں لے جانا پڑا۔
నల్లమల్లలో అమానవీయ ఘటన
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) September 19, 2025
గిరిజన మహిళ మృతదేహాన్ని అడవిలో వదిలేసి వెళ్లిన 108 అంబులెన్స్ సిబ్బంది
నాగర్కర్నూల్ జిల్లా లింగాల మండలం ఈర్లపెంట గ్రామంలో అనారోగ్యంతో బాధపడుతూ, మహబూబ్నగర్ ఆసుపత్రిలో 10 రోజులుగా చికిత్స పొందుతూ మృతిచెందిన మండ్లి గురువమ్మ(29) అనే గిరిజన మహిళ
108… pic.twitter.com/7XJi0HdOkF
قبائلیوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسے غیر انسانی واقعات دوبارہ نہ ہوں۔