شمالی بھارت

یہ الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے الزام لگایا کہ مرکز میں 10 سال سے بیٹھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری کو دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

فتح آباد: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے اتوار کو کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا فیصلہ کن انتخاب ہے۔

متعلقہ خبریں
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ

مسٹر پائلٹ سرسا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کماری سیلجا کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز میں 10 سال سے بیٹھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری کو دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت نے گاؤں والوں کو 100 دن کے روزگار کی ضمانت دینے کے لیے منریگا قانون بنایا تھا۔ اب بھی منشور میں یہ طے کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں منریگا کے تحت 400 روپے اجرت کے طور پر دیے جائیں گے۔ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے چند سرمایہ داروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا لیکن کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ سال 2014 میں جس گیس سلنڈر کی قیمت 400 روپے تھی جو اب 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

a3w
a3w