انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے ممبئی میں 16 کروڑ مالیت کے 4 لگژری فلیٹس فروخت کردیئے!

 یہ معلومات آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ انڈیا کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پریانکا نے 3 مارچ کو ان فلیٹس کی فروخت مکمل کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلیٹس ممبئی کے ایک امیر خاندان سچدیوا نے خریدے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع اپنے چار لگژری فلیٹس 16.17 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے۔ یہ خبر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

 اطلاعات کے مطابق، پرینکا کے یہ فلیٹس لوکھنڈ والا کمپلیکس کے اوبرائے اسکائی گارڈنز میں واقع ہیں۔ ان میں سے تین فلیٹس 18ویں منزل پر، جبکہ ایک 19ویں منزل پر ہے۔

 یہ معلومات آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ انڈیا کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پریانکا نے 3 مارچ کو ان فلیٹس کی فروخت مکمل کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلیٹس ممبئی کے ایک امیر خاندان سچدیوا نے خریدے ہیں۔

پریانکا نے 18ویں منزل پر موجود تین فلیٹس کو بالترتیب 3.45 کروڑ، 2.85 کروڑ، اور 3.52 کروڑ روپے میں فروخت کیا، جبکہ 19ویں منزل والا فلیٹ 6.35 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ ان جائیدادوں کی فروخت کے لیے کل 83 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔

ایک وقت میں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ رہنے والی پریانکا بعد میں ہالی ووڈ منتقل ہو گئیں۔ 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد وہ لاس اینجلس میں مستقل سکونت اختیار کر چکی ہیں۔ تاہم، وہ وقتاً فوقتاً ہندوستان آتی رہتی ہیں تاکہ اپنے کاروباری معاملات کو دیکھ سکیں۔ 2023 میں بھی پریانکا نے اندھیری میں واقع اپنے دو پینٹ ہاؤسز اور ایک کمرشل پراپرٹی کو 13 کروڑ روپے میں فروخت کیا تھا۔

فلمی محاذ پر، پریانکا اس وقت ایک تیلگو فلم میں کام کر رہی ہیں۔ وہ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی مہیش بابو کی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ اس وقت اوڈیشا میں جاری ہے۔