تلنگانہ
لانس نائک این گنگاپرساد کی لاش حیدرآباد لائی گئی
لانس نائک این گنگاپرساد کی لاش حیدرآباد ایرپورٹ پر لائی گئی جو ماونٹین ڈیویثرن پرووسٹ یونٹ میں خدمات کے دوران ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: لانس نائک این گنگاپرساد کی لاش حیدرآباد ایرپورٹ پر لائی گئی جو ماونٹین ڈیویثرن پرووسٹ یونٹ میں خدمات کے دوران ہلاک ہوگئے۔
ملٹری اسپتال سکندرآبادمیں لاش پر پھول نچھاور کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد ان کی لاش نظام آباد ضلع کے بودھن کے ان کے آبائی مقام کومین پلی لائی گئی جہاں ان کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔