مضامین

تولیہ باندھ کر غسل یا وضو

یوں تو انسان کو ہر وقت ہی ممکن حد تک سترکی حالت میں رہنا چاہئے؛لیکن یہ حکم احتیاط اور استحباب کے طور پر ہے، دو صورتوں میں ستر واجب ہے

سوال:-غسل یا وضو کرتے وقت صرف تولیہ باندھ کر یا گھٹنوں سے اوپر کپڑا باندھ کر کرلیں تو غسل یا وضو ہوگا یا نہیں ؟ ( راشد انور، کھمم)

جواب:- یوں تو انسان کو ہر وقت ہی ممکن حد تک سترکی حالت میں رہنا چاہئے؛لیکن یہ حکم احتیاط اور استحباب کے طور پر ہے، دو صورتوں میں ستر واجب ہے،

ایک تونمازمیں ، دوسرے اس وقت جب کسی دوسرے کی نگاہ پڑتی ہو؛

لہذا اگر غسل یا وضو کی حالت میں کسی قدر بے ستری بھی ہوجائے اور دوسرے کی نگاہ نہ پڑتی ہو تو حرج نہیں ،

جہاں تک وضو یا غسل کے درست ہونے کی بات ہے تو اس کے لئے ستر واجب نہیں ؛ لہذا جو صورت آپ نے دریافت کی ہے ، اس میں وضو اور غسل درست ہوجا تا ہے۔