جرائم و حادثات

بوائے فرینڈ نے لڑکی کو آگ لگادی، شدید زخمی طالبہ فوت (ویڈیو)

آندھراپردیش میں ایک شخص نے ایک 16 سالہ طالبہ کو آگ لگاکر اس کا قتل کردیا۔ بتایاجاتا ہیکہ اس شخص نے چند ماہ قبل لڑکی سے رشتہ ختم کرلیا اور دوسری لڑکی سے شادی کرلی تھی۔

بدویل(اے پی) : (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں ایک شخص نے ایک 16 سالہ طالبہ کو آگ لگاکر اس کا قتل کردیا۔ بتایاجاتا ہیکہ اس شخص نے چند ماہ قبل لڑکی سے رشتہ ختم کرلیا اور دوسری لڑکی سے شادی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
حکومت، صنعتکاروں کا ریاست میں سرخ قالین پرخیرمقدم کرنے تیار : نائیڈو

پولیس نے اتوار کے روز بتایاکہ سابق عاشق وی وگنیش نے مبینہ طور پر ضلع کڑپہ کے بدویل ٹاؤن کے مضافات میں کل دن کے 10بجے قریب لڑکی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی جس کے نتیجہ میں لڑکی شدید جھلس گئی اور اسے علاج کیلئے ریمس ہاسپٹل کڑپہ میں شریک کرایاگیا جہاں لڑکی نے اتوار کو3بجے شب زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

میڈیکوری کے ڈی ایس پی راجندرپرساد نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق وگنیش اور اس کمسن لڑکی کاآپس میں ربط تھا۔ مگرملزم نے چند ماہ قبل ایک دوسری خاتون سے شادی کرلی تاہم کمسن لڑکی نے 6ماہ قبل وگنیش سے ربط پیدا کیاتھا اور کہا کہ وہ مجھ سے شادی کرے۔

اس مطالبہ سے تنگ آکر وگنیش نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ملزم مفرور بتایاگیا۔ پولیس نے وگنیش کے خلاف پوکسو ایکٹ کے بشمول مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیاگیاہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق ضلع کڑپہ میں ایک 16 سالہ لڑکی جسے اس کے بوائے فرینڈ نے آگ لگادی تھی‘ اتوار کے روز ہاسپٹل میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

متاثرہ لڑکی جو انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ تھی‘ ریمس میں دوران علاج چل بسی۔موت سے قبل اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ وگنیش نے مجھے آگ لگادی کیونکہ میں نے اس سے کہاتھا کہ وہ مجھ سے شادی کرے۔ میرے اس مطالبہ پر اس نے مجھے آگ لگادی۔

یہ المناک واقعہ بدویل ٹاؤن کے مضافات میں ہفتہ کے روز پیش آیا۔ لڑکی 80 فیصد جھلس گئی تھی‘ اسے تشویشناک حالت میں ریمس میں شریک کرایاگیا تھا جہاں اس نے اتوار کی صبح دوران علاج آخری سانس لی۔ ضلع جج نے ریمس میں لڑکی کا بیان قلمبندکیاتھا۔ پولیس نے بتایاکہ ہفتہ کی شب ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔