سوشیل میڈیا

دولہے کو کالا دیکھ کر شادی سے دلہن کا انکار

جیسے ہی لال جوڑے میں سجی دولہن دولہے کا سانولا رنگ دیکھا دولہن ناراض ہوگئی۔ دولہن نے جئےمال ڈالنے سے انکار کردیا۔ اور شادی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے شہر کوتوالی علاقے کے استی گاؤں میں آئی بارات میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب جئے مال کے لئے اسٹیج پر پہنچی دولہن دولہے کا سانولا رنگ دیکھ کر ناراض ہوگئی اور جئے مال لے کر اسٹیج سے اترگئی ساتھ ہی شادی کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جونپور ضلع سے رام دھنی کے بیٹے سجیت کمار کی بارات بھدوہی شہر کوتوالی علاقے کے استی گاؤں آئی تھی۔ ڈی جے گاجے باجے کے درمیان باراتی ناچ رہے تھے۔ دولہن کے گھر والے دولہے اور باراتیوں کی خدمت میں مصروف تھے۔

اتوار کی رات2بجے جب جئے مال کی رسم ادائیگی کرنے کی باری آئی تھی دولہن جئے مال اسٹیج پر پہنچی۔ جیسے ہی لال جوڑے میں سجی دولہن دولہے کا سانولا رنگ دیکھا دولہن ناراض ہوگئی۔ دولہن نے جئےمال ڈالنے سے انکار کردیا۔ اور شادی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

دولہن کسی بھی صورت شادی کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ دولہے کے اہل خانہ کی اطلا ع پر بارات میں پولیس بھی پہنچ گئی۔ پھولوں سے سجی کار کو لے کر دولہا و اس کے اہل خانہ کوتوالی پہنچے۔ بھدوہی کوتوالی میں کافی دیر تک اس سلسلے میں ہنگامہ ہوتا رہا۔