شمالی بھارت

پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط، 6 گرفتار

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی کشتی پر سوار چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50 کلو ہیروئن بھی برآمد کی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 350 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

بھج: ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچھ کے جکھو کے نزدیک بین الاقوامی سمندری حدود کے پاس سے ایک پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آئی سی جی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی کشتی پر سوار چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50 کلو ہیروئن بھی برآمد کی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 350 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

آئی سی جی نے بتایا کہ انہیں ایک پاکستانی کشتی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد آج صبح پاکستانی کشتی الصقر پر سوار چھ افراد کو 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا۔ پاکستانی کشتی اور اس میں سوار افراد کو انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے نزدیک سے پکڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے کشتی کو جکھو لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اے ٹی ایس کے ساتھ آئی سی جی کی یہ چھٹی کارروائی ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 14 ستمبر کو ایک پاکستانی کشتی سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی 40 کلو ہیروئن پکڑی گئی تھی۔

a3w
a3w