مشرق وسطیٰ

ظالم اسرائیلی فوجیوں کی سفاکیت، شہید مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا (ویڈیو وائرل)

صہیونی فوجی جائے نمازوں پر جوتوں کے ساتھ ادھر ادھر چل رہے ہیں، نماز کی صفوں پر کھانے کی میزیں لگائی گئیں، کھانا بھی بکھرا پڑا نظر آتا ہے، مسجد کے احاطے میں اسرائیلی فورسز کے ٹینک بھی پارک کر دیے گئے۔

غزہ: صہیونی افواج کی سفاکیت کے مظاہرے تھم نہیں سکے، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنگ زدہ رفح سرحدی علاقے میں ایک مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو غزہ اور مصر کو الگ کرنے والی رفح بارڈر پر واقع مسجد کے اندر کھانا تیار کرتے دکھایا گیا ہے۔

صہیونی فوجی جائے نمازوں پر جوتوں کے ساتھ ادھر ادھر چل رہے ہیں، نماز کی صفوں پر کھانے کی میزیں لگائی گئیں، کھانا بھی بکھرا پڑا نظر آتا ہے، مسجد کے احاطے میں اسرائیلی فورسز کے ٹینک بھی پارک کر دیے گئے۔

یہ مسجد مقامی کمیونٹی کے لیے ایک اہم عبادت گاہ تھی، تاہم اب اسرائیلی قابض حکام نے اس مسجد پر قبضہ کرلیا ہے، اور اسے ایک ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا ہے، جب کہ مقامی آبادی کو مسجد تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔

a3w
a3w