مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 23 اگسٹ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ 23  اگسٹ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ 23  اگسٹ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1821 ۔میکسیکو نے آزادی کا اعلان کیا۔

1839 ۔برطانیہ نے چین کے ساتھ جنگ میں ہانگ کانگ پر قبضہ کیا۔

1914 ۔پہلی عالمی جنگ کے دوران جاپان نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1939 ۔اس وقت کے سوویت یونین اور جرمنی کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1944 ۔مشہور فلم اداکارہ سائرہ بانو کی پیدائش ہوئی۔

1947 ۔بلبھ بھائی پٹیل ہندوستان کے نائب وزیر اعظم بنے۔

1968 ۔مشہور ہندوستانی پلے بیک سنگر کے کے کی پیدا ئش ہوئی۔

1976 ۔چین میں زلزلے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی۔

1979 ۔ایران کی فوج نے کردوں کے خلاف محاذ کھولا۔

1990 ۔مشرق اور مغرب جرمنی نے تین اکتوبر کو متحد ہونے کا اعلان کیا۔

1990 ۔آرمینیا نے آزادی کا اعلان کیا۔

1993۔سال 2000 کے تاریخی اولمپک گیمز کی میزبانی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے حوالے کر دی گئی۔

1994 ۔ہندوستان کی مشہور خاتون تیراک آرتی ساہا کا انتقال ہوا۔

1997۔امریکہ کی مسی سیپی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نے چار سال قبل ہلدی کا پیٹنٹ منسوخ کر دیا تھا۔

1999 ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تسلیم کئے جانے سے متعلق معاملات پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔

2002 ۔امریکہ نے میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ روک دیا، اٹلی نے پاکستان میں قونصل خانہ بند کرنے کی دھمکی دی۔

2003 ۔برازیل میں لانچ سے قبل ایک خلائی جہاز میں دھماکے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

2004۔امریکہ کے جسٹن گیٹلن 100 میٹر سپرنٹ ریس جیت کر دنیا کے تیز ترین رنر بنے۔

2008 ۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلی مدھو کوڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

2012 ۔راجستھان میں زبردست بارش سے 30 لوگوں کی موت ہوئی۔

2013 ۔لیبیا کے طرابلس میں مسجد پر ہوئے حملے میں 50 افراد ہلاک ہو ئے۔

2018ہندوستان کے معروف مصنف اور صحافی کلدیپ نیر انتقال ہوا۔