حیدرآباد

مرکز نے تلنگانہ کی گاڑیوں کے نمبرپیٹ پر ابتدائی حروف ‘’TG”  کی منظوری دے دی

مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے نمبرپلیٹ پر ”ٹی ایس“ کے بجائے ابتدائی حروف ”ٹی جی“ کی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے نمبرپلیٹ پر ”ٹی ایس“ کے بجائے ابتدائی حروف ”ٹی جی“ کی منظوری دے دی ہے۔اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے گزٹ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات کا ہراج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2014میں اُس وقت کی ٹی آرایس حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر کے سلسلہ میں نمبرپلیٹ کے ابتدائی حروف کو ٹی ایس رکھا تھا تاہم حال ہی میں ریاست میں تشکیل پائی کانگریس کی حکومت نے ٹی ایس کے بجائے ٹی جی کو منظور کرنے کی مرکز سے درخواست کی تھی۔