ایشیاء

ڈھاکہ کی تجارتی عمارت میں بھیانک آتشزدگی، 44 سے زائد افراد ہلاک

انسپکٹر جنرل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 44 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 75 لوگوں کو آگ سے بچا لیا گیا ہے، بچائے گئے لوگوں میں سے کچھ کو بحفاظت گھر واپس جانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے جمعہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون کے حوالے سے یہ خبر دی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

انسپکٹر جنرل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 44 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 75 لوگوں کو آگ سے بچا لیا گیا ہے، بچائے گئے لوگوں میں سے کچھ کو بحفاظت گھر واپس جانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ 75 افراد کو بچا لیا گیا، فائر فائٹرز نے 42 بے ہوش افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔

عمارت کی پہلی منزل پر واقع کچی بھائی ریسٹورنٹ میں آگ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 45 منٹ پر لگی اور پھر وہ دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، ملک کی فائر سروس کے 13 یونٹوں کو پولیس اور سرحدی محافظوں کی مدد سے آگ بجھانے میں تقریباً 2 گھنٹے لگے۔

رپورٹ میں فائر فائٹرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زیادہ تر افراد کی موت سات منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے یا جلنے اور دم گھٹنے سے ہوئی۔

a3w
a3w