حیدرآباد

چیف منسٹر تلنگانہ نے سکریٹریٹ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کا سنگ بنیاد رکھا

اس مجسمہ کی نقاب کشائی 9دسمبر کو ہوگی۔9دسمبر2009کو اُس وقت کے مرکزی وزیرفائنانس پی چدمبرم نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیاتھا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس مجسمہ کی نقاب کشائی 9دسمبر کو ہوگی۔9دسمبر2009کو اُس وقت کے مرکزی وزیرفائنانس پی چدمبرم نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

اس دن دیئے گئے بیان کی علامت کے طورپر 9دسمبر2024کو اس مورتی کی نقاب کشائی کی جائے گی، حکومت نے ابھی تک مجسمہ کا نیا ماڈل جاری نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ اس مجسمہ کاسنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ بی آرایس پارٹی دس سال اقتدار میں رہی اور اس نے تلنگانہ تلی کا مجسمہ نہیں لگایا بلکہ پرگتی بھون کی تعمیر عمل میں لائی۔انہوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ پرگتی بھون کے ارد گرد خاردار باڑیں لگائی گئی تھیں اور عوام کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ساتھ ہی عام آدمی کا سکریٹریٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں کانگریس برسراقتدارآئی تو ا س نے پرگتی بھون کو پرجا بھون میں تبدیل کر دیا گیا اور سکریٹریٹ کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنایا۔ اس پروگرام میں ر یاستی وزرا، حکومت کے مشیر، چیف سکریٹری شانتی کماری، جی ایچ ایم سی کی میئروجئے لکشمی کے ساتھ کئی ایم ایل ایز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

a3w
a3w