آندھراپردیش

چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے ہفتہ کے روزیہاں کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(سی آرڈی اے) پروجیکٹ کے کاموں کا دوبارہ احیاء کیا۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے ہفتہ کے روزیہاں کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(سی آرڈی اے) پروجیکٹ کے کاموں کا دوبارہ احیاء کیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جیل میں ڈال دیاجاؤں تب بھی ترقیاتی کام رکنے والے نہیں: کجریوال
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

سابق وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی حکومت نے نائیڈو کے ”خوابوں کے پروجیکٹ“ کو ترک کردیاتھا۔ کم وبیش 5برسوں کے بعد چیف منسٹر نائیڈو نے آج اس ریجن کے رائے پوڈی کے مقم پر صدرمقام کے تعمیری کاموں کودوبارہ شروع کیا۔

نائیڈو نے اپنی پہلی میقات کے دوران سال 2014-19 کے دوران 160کروڑ روپئے کے مصارف سے سی آرڈی اے پروجیکٹ آفس کی 7منزلہ عمارت کے کاموں کو شروع کیاتھا تاہم 2019 سے2024 کے درمیان سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ریاست کے تین صدرمقام کے خیال کو فروغ دیتے ہوئے صدرمقام امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو پس پشت ڈال دیاتھا۔

ریاست کی تقسیم کے بعد 2024 کے الیکشن میں دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد نائیڈو نے امراوتی صدرمقام کے ترقیاتی کاموں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

16اکتوبر کو سی آرڈی اے کی اتھاریٹی کے منعقدہ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے احیاء کا فیصلہ کیاگیا۔ سرکاری بیان میں ہفتہ کے روزیہ بات بتائی گئی۔