شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کون ہے کاجل جھا، پولیس نے 200 کروڑ کی جائیدادوں کو کیوں مہربند کردیا؟

اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے جنوبی دہلی میں ایک 100 کروڑ مالیت کے بنگلے کو سیل کردیا جو کہ گینگسٹر روی کانا نے اپنی دوست کاجل جھا کو تحفہ میں دیا تھا۔

لکھنؤ: ہندوستان میں پولیس نے اسکریپ مافیا کے خلاف ایکشن سخت اور مزید تیز کردیا ہے۔ اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی پولیس نے میٹل مافیا اور گینگسٹر روی کانا کے گینگ کی 200 کروڑ سے زیادہ کی جائیدادوں کو مہربند کردیا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی
ریچھ کے حملہ میں لڑکی کی ہلاکت کا شبہ

اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے جنوبی دہلی میں ایک 100 کروڑ مالیت کے بنگلے کو سیل کردیا جو کہ گینگسٹر روی کانا نے اپنی دوست کاجل جھا کو تحفہ میں دیا تھا۔

کاجل جھا نے نوکری کے سلسلہ میں گینگسٹر روی کانا سے رابطہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ اس کے گینگ کی ہی سب سے اہم رکن بن گئی جو تمام بے نامی جائیدادوں کے معاملات سنبھالنے کی انچارج تھی۔

روی کانا نے جنوبی دہلی کے پوش علاقہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا تین منزلہ بنگلا خاتون کو تحفہ میں دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے جمعرات کو اس شاندار بنگلے پر چھاپا مارا لیکن کاجل جھا اور اس کے ساتھی وہاں سے فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے بنگلے کو سیل کردیا۔

رویندر نگر عرف روی کانا 16 رکنی گینگ چلاتا ہے جو ربڑ اور اسکریپ مٹیریل کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

a3w
a3w