تعلیم و روزگار
چیف منسٹر کے پوترے نے تزئین نوشدہ اسکول کا افتتاح کیا
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے پوترے ہیمانشو نے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ حلقہ اسمبلی شیر لنگم پلی کے گچی باؤلی ڈیویژن میں کیشونگر میں ترئین نو شدہ پرایمری اسکول کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے پوترے ہیمانشو نے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ حلقہ اسمبلی شیر لنگم پلی کے گچی باؤلی ڈیویژن میں کیشونگر میں ترئین نو شدہ پرایمری اسکول کا افتتاح کیا۔
کے ٹی آر کے فرزند ہیمانشوخواجہ گوڑہ میں جو ایک خانگی کارپوریٹ اسکول میں زیرتعلیم ہیں‘ نے اس پرایمری اسکول کو اڈاپٹ کیاتھا۔
انہوں نے اپنے بیاچ کے ساتھیوں کی مدد سے پرایمری اسکول کی تزئین نو کے لئے فنڈاکھٹا کئے۔
یہ فنڈس کمیونٹی ایکشن سرویس (سی اے ایس) کے تحت وصول کئے گئے جو اس کا رپوریٹ اسکول کی پہل تھی۔
سرکاری اسکول میں بنیادی ڈھانچہ‘بنچس اور ڈائننگ ہال جیسی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیمانشونے فنڈ اکھٹا کئے تھے۔
چیف منسٹر کے پوترے نے اس اسکول کے طلبہ میں بیاگس تقسیم کئے اور اسکول کے احاطہ میں تعمیرشدہ نئے ڈائننگ ہال میں طلبہ کے ساتھ لنچ کیا۔