جموں و کشمیر

حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ان کا کہنا تھا: ’آج کی میٹنگ میں بات صرف قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے انتخاب کے متعلق ہوئی اور تمام اراکین نے اتفاق رائے سے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی سربراہ منتخب کیا‘۔انہوں نے کہا کہ الائنس کے ساتھ کل یعنی جمعہ کو میٹنگ ہوگی۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا ہم لوگ ٹھہرنے والے نہیں ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’آج کی میٹنگ میں بات صرف قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے انتخاب کے متعلق ہوئی اور تمام اراکین نے اتفاق رائے سے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی سربراہ منتخب کیا‘۔انہوں نے کہا کہ الائنس کے ساتھ کل یعنی جمعہ کو میٹنگ ہوگی۔

معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی ملک کے تئیں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ’ان کے انتقال سے بہت صدمہ ہوا انہوں نے اپنی خاندانی کمپنی کو سب کے لئے کھول دیا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا: ’انہوں نے اپنی کمپنی سے ملک کا نام دنیا میں پہنچایا، ہم سابق وزرائے اعظم نرسمہا رائو اور من موہن سنگھ کے بھی شکر گذار ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’جو خدمات رتن ٹاٹا نے ملک کے تئیں انجام دی ہیں ان کے لئے انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔