شمال مشرق

کیرالا کے عیسائی کنونشن سنٹر دھماکہ میں آئی ای ڈی آلہ کا استعمال

کیرالا کے ڈائرکٹرجنرل پولیس شیخ درویش صاحب نے الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے دھماکہ کی ابتدائی رپورٹس کو مستردکردیا اور توثیق کی کہ دھماکہ‘ بم دھماکہ ہے۔ذرائع نے بھی توثیق کی کہ اس کا مقصد دہشت پھیلانا تھا۔

کوچی(کیرالا): کیرالا کے کلسیری کنونشن سنٹر میں کئی بم دھماکوں کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دھماکہ کے لئے ٹفن باکس میں رکھے گئے آئی ای ڈی آلہ کا استعمال کیاگیا۔ دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر40زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 7کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ خبریں
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
دھوکہ دہی میں ملوث 10 افراد گرفتار

 کیرالا کے ڈائرکٹرجنرل پولیس شیخ درویش صاحب نے الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے دھماکہ کی ابتدائی رپورٹس کو مستردکردیا اور توثیق کی کہ دھماکہ‘ بم دھماکہ ہے۔ذرائع نے بھی توثیق کی کہ اس کا مقصد دہشت پھیلانا تھا۔ دھماکہ کے وقت کنونشن سنٹر میں تقریباً 2ہزار افراد جمع تھے۔

 نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی 4رکنی ٹیم پہنچ چکی ہے۔ پولیس کے بموجب جیہواوٹنیس کے ماننے والوں کی میٹنگ کے ماقم پر کئی دھماکوں کی اطلاع ہے۔ دھماکہ صبح 9بجے ہوا۔ ہال کو مہربند کردیاگیا۔ کیرالا پولیس کا انسداد دہشت گردی دستہ جائے واردات پرپہنچ گیا۔

جیہواوٹنیس‘عیسائیوں کا ایک گروپ ہے جو خود کو پروٹسٹنٹ کہلوانا نہیں چاہتا۔ تمام زخمیوں کو سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیاگیا۔ چیف منسٹر پی وجین نے واقعہ کو’انتہائی بدبختانہ“ قراردیا۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ تمام پہلوؤں کی اچھی طرح تحقیقات کی جائیں گی۔

a3w
a3w