آندھراپردیش

گگن یان کی پہلی بغیر پائلٹ کی تجرباتی اڑان کی الٹی گنتی شروع

اسرو نے کہا، "فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف سے لے کر کریو ماڈیول کی لینڈنگ تک پوری پرواز کا سلسلہ سری ہری کوٹا سے 10 کلومیٹر دور سمندر میں پیراشوٹ کی تعیناتی کے ذریعہ 531 سیکنڈ تک جاری رہے گا۔"

چینائی: گگنیان پروگرام کے کریو اسکپ سسٹم کا مظاہرہ کرنے والی پہلی بغیر پائلٹ کی تجرباتی اڑان کے لیے وہیکل ابورٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی1) کی 12.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعہ کے روز شام 7.30 بجے آندھراپردیش میں سری ہری کوٹا کے شار علاقے میں شروع ہوگی۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ذرائع نے بتایا کہ مختصر دورانیہ کا یہ مشن ہفتے کی صبح 8 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا اور پورا مشن 531 سیکنڈ (تقریباً نو منٹ) تک چلے گا۔ یہ فلائٹ ٹیسٹ مجموعی طور پر گگنیان پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسرو نے کہا، "فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف سے لے کر کریو ماڈیول کی لینڈنگ تک پوری پرواز کا سلسلہ سری ہری کوٹا سے 10 کلومیٹر دور سمندر میں پیراشوٹ کی تعیناتی کے ذریعہ 531 سیکنڈ تک جاری رہے گا۔”

اسرو نے کہا کہ ٹیک آف کے تقریباً 60 سیکنڈ بعد، ٹیسٹ گاڑی – کریو ایسکیپ سسٹم کے ساتھ – 11.7 کلومیٹر کی اونچائی پر وہیکل (ٹی وی) سے الگ ہو جائے گی اور مزید 30 سیکنڈ کے بعد سی ایم-سی ای ایس 148.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 16.7 کلومیٹر اونچائی پر علاحدہ ہوگی۔

یہ کارروائی بالآخر سری ہری کوٹا کے ساحل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور سمندر میں سی ایم کی محفوظ لینڈنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔