شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

راجستھان میں 23 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اب شادیوں اور تہواروں کے حوالے سے ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

جئے پور: الیکشن کمیشن نے راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ ووٹنگ اب 23 نومبر کے بجائے 25 نومبر کو ہوگی۔ حال ہی میں الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

 جس میں راجستھان میں 23 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اب شادیوں اور تہواروں کے حوالے سے ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

تاریخ میں تبدیلی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دیوتھانی اکادشی کی وجہ سے ووٹنگ فیصد پر اثر پڑنے کا امکان تھا۔ اس حوالے سے کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا۔ اکادشی کے علاوہ راجستھان میں بھی اس دن بڑی تعداد میں شادیاں ہونے والی ہیں۔