کھیل

سچن تنڈولکر کے گھر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے ٹنڈولکر سے کہا ہے کہ وہ آن لائن گیمنگ کی تشہیری مہم سے اپنی وابستی کو واپس لے لیں۔ تاہم کرکٹر نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ممبئی: لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو آن لائن گیم  کے اشتہار کا حصہ بننے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ممبئی کے باندرہ میں ان کے گھر کے باہر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
بی سی سی آئی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں:سچن
فارمولہ-ای ریسنگ: سچن ٹنڈولکر اور فلمی شخصیتوں کی شرکت
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
ویراٹ کوہلی نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

احتجاج میں شامل لوگوں نے سچن تنڈولکر کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سچن نے پے ٹی ایم کے فرسٹ گیمز کے اشتہار میں کام کیا تھا جو کہ بنیادی طور پر ایک گیمنگ پروگرام ہے جو شائقین کو آن لائن گیمز کھیلنے اور حقیقی نقد رقم جیتنے کی سہولت دیتا ہے۔

مظاہرین نے ٹنڈولکر سے کہا ہے کہ وہ آن لائن گیمنگ کی تشہیری مہم سے اپنی وابستی کو واپس لے لیں۔ تاہم کرکٹر نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ یہ احتجاج ایک آزاد رکن اسمبلی بچو کڈو کی پارٹی کے ورکرس نے کیا ہے جنہیں بعد میں گرفتار کرکے باندرہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

بچو کڈو کا کہنا ہے کہ تنڈولکر کو 30 اگست کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت رتن ایوارڈ یافتہ افراد کو ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا گیا ہے، انہیں ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا۔ انہیں 30 اگست تک اپنا جواب دینے کے لئے نوٹس دی گئی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے اپنا کوئی موقف واضح نہیں کیا۔ لہذا، ہم اسے ایک وکیل کے ذریعے ایک نوٹس بھیجنے جا رہے ہیں۔

اب کرکٹ لیجنڈ کو آن لائن گیمنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں جھوٹے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے بچو کڈو، گنپتی منڈلوں میں چندہ بکس رکھیں گے اور عطیات کے ذریعے حاصل کی گئی رقم ٹنڈولکر کو دیں گے۔

انہوں نے 50 سالہ سابق کرکٹر سے درخواست کی کہ وہ یا تو آن لائن گیمنگ کو فروغ دینا بند کر دیں یا اپنے بھارت رتن کے اعزاز سے دستبردار ہو جائیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کی اور فینٹسی گیم ایپس کو فروغ دینے والے بیٹنگ ماسٹر کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر بھارت رتن ہیں۔ ایسے شخص کے لئے جس کے بے شمار مداح ہوں، پے ٹی ایم فرسٹ جیسی جوئے کی ایپ کی تشہیر کرنا درست نہیں ہے۔

میں مہاراشٹر حکومت اور سچن ٹنڈولکر سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم اس اشتہار پر فوری پابندی لگائیں۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا لیجنڈ کرکٹر آنے والے دنوں میں اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری کرتے ہیں یا نہیں۔

a3w
a3w