تلنگانہ

تلنگانہ: بس، ٹرک سے ٹکرائی، 3افراد ہلاک، 12زخمی

زخمیوں کو پولیس نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اورتقریبا 12زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ حیدرآباد۔ بنگلورو ہائی وے پر بھوریڈی پلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بنگلورو جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
اولیاءاللہ کے آستانوں پر حاضری کا مقصد دلوں کی اصلاح،مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد کا شہنشاہ ولایتؒ محبوب نگر میں خطاب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری

یہ بس حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی تھی،اسی سمت جا رہی ایک کار کا ایک ٹائر پھٹ پڑا۔ ٹرک کے ڈرائیور نے، جو کار کے فوراً پیچھے تھا، گاڑی سے امکانی ٹکرا سے بچنے کے لیے اچانک بریک لگائی اور ٹرک کے پیچھے آنے والی پرائیویٹ بس اس سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کو پولیس نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے ٹھپ ہو کر رہ گئی تاہم پولیس نے ٹریفک کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی۔