مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں کشیدگی بڑھنے سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے متجاوز

اس تنازعے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے اور 1500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

تل ابیب: فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شدت آنے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو گئی ہے اور 1500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ملکی وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس تنازعے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے اور 1500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اخبار نے ہفتے کے روز مرنے والوں کی تعداد 250 اور زخمیوں کی تعداد 1,452 بتائی تھی۔