مشرق وسطیٰ

یمن میں گیس اسٹیشن دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوئی

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

عدن: یمن کے وسطی صوبہ البیضاء میں ایک گیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جب کہ 74 دیگر زخمی ہیں جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ

حوثیوں کے زیر کنٹرول محکمہ صحت کے افسران نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ ہفتہ کو ظاہر ضلع میں ہوا، جہاں طبی اور ہنگامی رسپانس ٹیمیں ممکنہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی تھیں۔

اس کے علاوہ شہری دفاع کے یونٹ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس دوران حوثیوں کے زیر کنٹرول وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے سے چار گیس اسٹیشن اور قریبی تجارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ البیضاء صوبہ کئی سالوں سے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔

تقریباً ایک دہائی کے تنازعے سے تباہ حال یمن میں حالیہ برسوں میں گیس اور ایندھن کے اسٹیشنوں پر ایسے ہی متعدد واقعات ہوئے ہیں، جنہیں ناکافی حفاظتی اقدامات اور ضابطے کی ناقص نگرانی کے لئے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔