حیدرآباد

235 لاوارث گاڑیوں کے عنقریب ہراج کا فیصلہ رچہ کنڈہ کی سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات موجود

رچہ کنڈہ پولیس نے 235 لاوارث اور غیر دعویدار 235 گاڑیوں کو جو پریڈ گراؤنڈ، سی اے آر، ہیڈ کوارٹرس، عنبر پیٹ، رچہ کنڈہ میں ایڈیشنل ڈی سی پی سی اے آر ہیڈ کوارٹرس کے تحت میں رکھی گئی ہیں۔

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس نے 235 لاوارث اور غیر دعویدار 235 گاڑیوں کو جو پریڈ گراؤنڈ، سی اے آر، ہیڈ کوارٹرس، عنبر پیٹ، رچہ کنڈہ میں ایڈیشنل ڈی سی پی سی اے آر ہیڈ کوارٹرس کے تحت میں رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

مذکورہ تمام (235) گاڑیوں کا جن میں ایک آٹو اور 234 دو پہیہ والی گاڑیاں شامل ہیں، انہیں لاوارث قرار دے کر عام ہراج کے ذریعہ نکالنے کا فیصلہ، تحت دفعہ 7 سائبر آباد / رچہ کنڈہ (میٹرو پولیٹن ایریا) پولیس ایکٹ 2004ء آر / ڈبلیو سکشن 40 اور 41 حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ 1348 ایف لیا گیا۔

اگر اس ہراج سے کسی شخص / ہائپو تھیکیس کو کوئی اعتراض ہو یا دعویٰ ہو تو وہ اندرونِ 6 ماہ مجھ سے (کمشنر پولیس رچہ کنڈہ) یا ایڈیشنل ڈی سی پی سی اے آر ہیڈ کوارٹر عنبر پیٹ رچہ کنڈہ سے ملاقات کرکے اپنا دعویٰ / شکایت پیش کرسکتا ہے۔

مذکورہ لاوارث گاڑیوں کی تفصیلات رچہ کنڈہ کی سرکاری ویب سائٹ www.rachakanda police.telangana.gov.in (Citizen Services – abondoned vehicle list-2024) پر ملاحظہ کرسکتا ہے۔

دعویدار، شخصی طور پر قبل از قبل رچہ کنڈہ ایڈیشنل ڈی سی پی سی آر ہیڈ کوٹر کی اجازت کے ساتھ عنبر پیٹ پریڈ گراؤنڈ سی اے آر رچہ کنڈہ پر کسی بھی کام کے دن ملاحظہ کرسکتا ہے۔