کرناٹک

شرابی شخص نے بیوی اور بیٹیوں کو زہر دے کر مارڈالا

پولیس کے مطابق ناگیندر کو کینسر ہونے کے بعد اس کی بیوی وجئے لکشمی نے گھر چلانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔ ان برسوں میں ناگیندر شراب کا عادی ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ ناگیندر اکثر حالت نشے میں گھر آکر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔

بنگلورو: کوننناکنٹے پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو کھانے میں زہر دے کر مارڈالا۔ مقتولین کی شناخت وجئے لکشمی (28)، نشا (7) اور دیکشا (5) کی حیثیت سے کی گئی۔ شوہر ناگیندر نے اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے بچالیا گیا اور فی الحال دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

 ناگیندر یہ پتا چلنے کے بعد کہ اسے کینسر ہے، مایوسی کا شکار تھا۔ پولیس کے مطابق ناگیندر کو کینسر ہونے کے بعد اس کی بیوی وجئے لکشمی نے گھر چلانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔ ان برسوں میں ناگیندر شراب کا عادی ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ ناگیندر اکثر حالت نشے میں گھر آکر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔

 چہارشنبہ کو بھی اس نے اپنی بیوی وجئے لکشمی سے جھگڑا کیا۔ جھگڑے کے بعد اس نے کھانے میں زہر ملاکر بیوی اور دو بیٹیوں کو دیا جسے کھانے کے بعد ان کی برسرموقع موت ہوگئی۔ یہ واردات اس وقت منظرعام پر آئی جب جمعرات کی صبح وجئے لکشمی کا بھائی ان کے مکان پہنچا۔ لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔