دہلی

مصری خاتون نے فلم ”شعلے“ کے گیت کے ساتھ مودی کا استقبال کیا (ویڈیو)

قاہرہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیاگیا۔ ساڑی پہنی ہوئی ایک مصری خاتون نے بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’شعلے‘ کا مشہور نغمہ ”یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے“ گایا۔

نئی دہلی: قاہرہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیاگیا۔ ساڑی پہنی ہوئی ایک مصری خاتون نے بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’شعلے‘ کا مشہور نغمہ ”یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے“ گایا۔

بی جے پی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے انچارج امیت مالویہ نے یہ ویڈیو شیئر کیا۔ مالویہ نے ٹوئٹ کیا ’یہ ساڑی پوش لڑکیاں قاہرہ میں وزیراعظم کا خیرمقدم کررہی ہیں۔

یہ ہندوستانی نہیں بلکہ مصری ہیں۔ ان میں سے ایک نے ایک ہندی نغمہ بھی گایا۔

جب آپ کا میزبان آپ کے ملک کی ثقافت کی عکاسی کرنے والی چیزوں کو پیش کرتاہے تو یہ اکثر آپ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی ہے۔

اس ویڈیو میں ساڑی پہنی ہوئی خاتون کو 1975 کی ہندی فلم ”شعلے“ کا نغمہ ”یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے“ گاتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

خاتون کے گانا ختم کرنے پر مودی نے ان کے لیے تالی بجائی۔

امریکہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد قاہرہ کے دو روزہ دورہ پر آمد پر ان کے مصری ہم منصب مصفطی مدبولی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ مودی کا یہ مصر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اور گزشتہ 26 سال میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ مصر ہے۔

a3w
a3w