امریکہ و کینیڈا

امریکہ کے عمر رسیدہ صدر جو بائیڈن بھلکڑ ہوگئے، یوکرینی صدر کو غلطی سے پوٹن کہہ بیٹھے (ویڈیو)

بائیڈن نے صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا فوراً ہی احساس کرلیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی، صدر پیوٹن کو ہرائیں گے۔ جھجک مٹاتے ہوئے بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ صدر پوتن کو ہرانے پر بہت زیادہ توجہ رکھے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے عمر رسیدہ صدر جو بائیڈن بھلکڑ ہوگئے، یوکرین کے صدر زیلنسکی کو غلطی سے روس کا صدر پیوٹن کہہ بیٹھے۔ نیٹو اجلاس کے بعد اسٹیج پر خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اب میں مائیک یوکرین کے صدر کے حوالے کرتا ہوں جو بہت حوصلہ مند اور پرعزم ہیں ،خواتین اور حضرات اب صدر پیوٹن بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

تاہم بائیڈن نے صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا فوراً ہی احساس کرلیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی، صدر پیوٹن کو ہرائیں گے۔ جھجک مٹاتے ہوئے بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ صدر پوتن کو ہرانے پر بہت زیادہ توجہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس کے سبب جو بائیڈن پر دباؤ ہے کہ وہ الیکشن سےدستبردار ہوجائیں جبکہ ان کی صحت کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔

a3w
a3w