مہاراشٹرا

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں تیسرے مرحلہ کے انتخابات کیلئے تیاری مکمل کرلی

ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کم پرنسپل سکریٹری ایس چوکلنگم نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ممبئی: الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11 سیٹوں پر 7 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے پوری طرح سے تیاری مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کم پرنسپل سکریٹری ایس چوکلنگم نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں عثمان آباد، لاتور، بارامتی، سولاپور، مادھا، سانگلی، ستارہ، کولہاپور، ہٹکنگلے، رائے گڑھ اور رتناگیری-سندھو درگ میں ووٹنگ ہوگی۔

 ان حلقوں میں انتخابی مہم 5 مئی کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ ان 11 سیٹوں کے لیے 23,036 پولنگ ا سٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں 2.09 کروڑ سے زیادہ ووٹر 258 امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں تمام حلقوں کے لیے عام ووٹنگ کا وقت صبح 7.00 بجے سے شام 18.00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔