حیدرآباد

الیکشن کمیشن، تلنگانہ میں آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور لالچ سے پاک انتخابات کیلئے پر عزم

راجیو کمار مختلف اسٹیک ہولڈرس جیسے سیاسی جماعتوں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن، آزادانہ، منصفانہ شفاف اور لالچ و ترغیبات سے پاک انتخابات کرانے کیلئے پرُعزم ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے یہاں جمعرات کے روز یہ بات کہی۔ سی ای سی کی زیر قیادت17رکنی ٹیم، تلنگانہ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے فی الوقت شہر حیدرآباد میں موجودہے۔

متعلقہ خبریں
ووٹر شعور بیداری مہم، سی ای آئی نے سائیکلوتھان کو جھنڈی دکھائی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 راجیو کمار مختلف اسٹیک ہولڈرس جیسے سیاسی جماعتوں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران الیکشن کمیشن کے 17 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کی سرگرمیوں کے بارے میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو واضح طور پر یہ پیام دے دیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران پیسہ کی طاقت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 پیسہ کی طاقت، مفت کی روڈیوں کی تقسیم پر ہماری خاص نظر رہے گی۔ اگر وہ (قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں) کارروائی نہیں کریں گی تو ہم کارروائی کریں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہم تمام امور کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سب ان پر عمل کرسکیں۔

 اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں آن لائن رقمی لین دین پر خصوصی نظر رکھیں۔ راجیو کمار نے کہا کہ تبادلہ خیال کے دوران سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ میں لالچ سے پاک انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

 تلنگانہ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد3.17کروڑ ہوگئی ہے جن میں مرد اور خاتون ووٹرس کی تعداد مساوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں پہلی بار 80 سال یا اس سے زائد عمر کے رائے دہندوں کو گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت دستیاب کرائی جارہی ہے۔

 معمر رائے دہندوں کو آرام سے اپنے مکان سے حق رائے دہی سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد بھی چاہے تو گھر سے ووٹ دینے کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔