دہلی

جموں وکشمیر اور ہریانہ میں انتخابی بگل بج گیا، کچھ ہی دیر میں ہوگا تاریخوں کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تصویر بدلنا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔

دہلی: جموں کشمیر اور ہریانہ میں انتخابی بگل بج گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ان ریاستوں میں انتخابات کے حوالے سے پریس جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تصویر بدلنا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کے لیے عوام میں جوش و خروش ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے انتخابات کی تاریخوں کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی کچھ ریاستوں میں اسمبلی ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ویاناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب بھی ہونے والا ہے۔

ہریانہ اور مہاراشٹر کی اسمبلیوں کی مدت 3 نومبر اور 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن 30 ستمبر سے پہلے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ یہ وقت سپریم کورٹ نے مقرر کیا ہے۔ کمیشن نے حال ہی میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا تھا، لیکن ابھی تک مہاراشٹر کا دورہ نہیں کیا ہے۔