جرائم و حادثات

باندہ میں سڑک حادثہ، سات افراد جاں بحق، ایک زخمی

اتر پردیش میں باندہ ضلع کے بابیرو علاقے میں کماسین روڈ پر ایک بولیرو گاڑی میں سوار سات افراد کی اس وقت موت ہو گئی جب ان کی گاڑی سڑک کنارے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

باندہ: اتر پردیش میں باندہ ضلع کے بابیرو علاقے میں کماسین روڈ پر ایک بولیرو گاڑی میں سوار سات افراد کی اس وقت موت ہو گئی جب ان کی گاڑی سڑک کنارے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینندن نے جمعہ کو بتایا کہ کماسین تھانہ علاقہ کے تلوسہ گاؤں کے کلّو (13) کو کل دیر رات بجلی کا کرنٹ لگ گیا تھا، جسے رشتہ دار اور گاؤں والے بولیرو گاڑی میں ببیرو کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران تیز رفتار بلیرو بابرو کے قریب کچینڈو گاؤں موڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں شکیل (25)، مشاہد (24)، محمد کیف (18)، سائرہ بانو (37) اور کلو (13) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ شدید زخمی ظاہر (25) کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ دریں اثنا، راج بہادر کھنگار (30) کی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں موت ہو گئی۔ شدید زخمی زاہد (27) کو درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

a3w
a3w