انٹرٹینمنٹ

فلم کلکی نے دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی

وجینتی موویز کی تیار کردہ فلم 'کلکی 2898' کو 27 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، یہ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں بنائی گئی تھی۔

ممبئی: فلم کلکی 2898 اے ڈی نے نو دنوں میں دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بنی فلم کلکی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی نے شاندار اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ

وجینتی موویز کی تیار کردہ فلم ‘کلکی 2898’ کو 27 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، یہ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں بنائی گئی تھی۔ تقریباً 600 کروڑ روپے کی ‘کلکی 2898 اے ڈی’ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔یہ فلم ناظرین کو کافی پسند آرہی ہےاور بھاری رقم کما رہی ہے۔

a3w
a3w