اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندوستانی بازار میں 1200 کروڑ روپے کی کمائی کی
فلم نے 32 دنوں میں 1206 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
ممبئی: جنوبی ہند سنیما کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
سوکمار کی ہدایت میں بنی پشپا 2: دی رول 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم پشپا 2: دی رول کو ریلیز ہوئے 32 دن ہوچکے ہیں، اس کے بعد بھی یہ فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔
یہ فلم نے ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ میں ریکارڈ کمائی کررہی ہے۔
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق ’پشپا 2: دی رول ہندوستان کی پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے 1200 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا ہے۔
فلم نے 32 دنوں میں 1206 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
پشپا 2: رول نے ہندی میں 791.2 کروڑ روپے، تیلگو میں 334.76 کروڑ روپے، تمل میں 58.16 کروڑ روپے، کنڑ میں 7.73 کروڑ روپے اور ملیالم میں 14.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
پشپا: دی رائز، پشپا 2: دی رول کا سیکوئل مائی تھری مووی میکرز اور سوکمار رائٹنگز نے پروڈیوس کیا ہے۔