انٹرٹینمنٹ

فلم ’’صوبیدار‘‘ کا پریمیئر5 مارچ کو پرائم ویڈیو پر

فلم کی ہدایت کاری سریش تروینی نے کی ہے، جبکہ وکرم ملہوترا، انل کپور اور سریش تروینی نے مشترکہ طور پر اسے پروڈیوس کیا ہے

ممبئی  : بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کی آنے والی ایکشن ڈراما فلم ’’صوبیدار‘‘ کا پریمیئر 5 مارچ کو ہوگا۔

پرائم ویڈیو نے فلم ’’صوبیدار‘‘ کے گلوبل پریمیئر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فلم کا پریمیئر 5 مارچ کو پرائم ویڈیو پر کیا جائے گا۔

 فلم کی ہدایت کاری سریش تروینی نے کی ہے، جبکہ وکرم ملہوترا، انل کپور اور سریش تروینی نے مشترکہ طور پر اسے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم اوپننگ امیج فلمز پروڈکشن کے تحت انل کپور فلم اینڈ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

فلم ’’صوبیدار‘‘ کی کہانی سریش تروینی اور پرجول چندر شیکھر نے لکھی ہے، جس میں انل کپور اور رادھیکا مدان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ سوربھ شکلا، آدتیہ راول، فیصل ملک اور مونا سنگھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم ’’صوبیدار‘‘ کا پریمیئر 5مارچ کو ہندستان سمیت دنیا بھر کے 240 سے زائد ممالک اور خطوں میں پرائم ویڈیو پر ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں کیا جائے گا۔