حیدرآباد

بی آر ایس، شمالی ہند کیلئے اُبھرتا سورج: دیاکرراؤ

دیاکرراؤ نے تلگو عوام سے خواہش کی کہ وہ بی آر ایس پارٹی کے 18جنوری کو کھمم ضلع میں ہونے والے پہلے جلسہ کو کامیاب بناتے ہوئے ملک میں ایک نیا انقلاب برپا کرنے کے اقدامات کریں۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے موقع پر تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی دیاکرراو نے ریاست اور ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بی آر ایس پارٹی جنوبی ہند میں ترقی کی ہم معنی بن گئی ہے اور شمالی ہند میں ابھرتا سورج بن چکی ہے جو ملک میں کسانوں کی حکومت لائے گی۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
57سال کے ہر مستحق کو آسرا پنشن دیا جائے گا: ای دیا کر راؤ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی

انہوں نے تلگو عوام سے خواہش کی کہ وہ بی آر ایس پارٹی کے 18جنوری کو کھمم ضلع میں ہونے والے پہلے جلسہ کو کامیاب بناتے ہوئے ملک میں ایک نیا انقلاب برپا کرنے کے اقدامات کریں۔

اس جلسہ کا مقصد ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تلگو عوام کو ہندوستان کی شکل بدلنے کے عزم کے ساتھ بی آر ایس کے ابھرنے پر فخر کرنا چاہئے۔