آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر چل بسے
نیگی نے کہاتھا کہ وہ پولنگ مرکز میں جاکر ووٹ ڈالیں گے،لیکن صحت ناساز ہونے کی وجہ سے ووٹنگ گھر سے ہی کرنی پڑی۔ 34ویں بار ووٹ کرنے والے شیام شرن نیگی نے پہلی بار چہارشنبہ کو ڈاک ووٹ کے ذریعہ ووٹنگ کی تھی۔
شملہ: ہماچل پردیش کے کنور ضلع کے کلپا کے رہنے والے آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر ماسٹر شیام شرن نیگی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے شیام شرن نیگی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مسٹر نیگی کا ہفتے کی صبح انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 106 سال کے تھے اور ملک میں پہلی بار ہوئے الیکشن میں سب سے پہلے انہوں نے ووٹ ڈالا تھا۔
نیگی نے چہارشنبہ کو کلپا میں اپنے گھر سے پہلی بار بیلٹ پیپر سے 14ویں اسمبلی کےلئے ووٹنگ کی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے سب سے عمر دراز ووٹر نیگی کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نئی نسل کے لوگ چناؤ کےلئے تحریک پائیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے نیگی نے کہاتھا کہ وہ پولنگ مرکز میں جاکر ووٹ ڈالیں گے،لیکن صحت ناساز ہونے کی وجہ سے ووٹنگ گھر سے ہی کرنی پڑی۔ 34ویں بار ووٹ کرنے والے شیام شرن نیگی نے پہلی بار بدھ کو ڈاک ووٹ کے ذریعہ ووٹنگ کی تھی۔
جولائی 1917 میں پیدا ہوئے نیگی نے 1951 سے لے کر اب تک 16 بار لوک سبھا الیکشن میں ووٹنگ کی ہے۔2014 سے ہماچل کےچناؤ آئکن بھی ہیں۔وہ 1951 سے ہر الیکشن میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں۔ چیف الیکشن افسر منیش گرگ نے بھی عمر دراز ووٹر شرن نیگی کو ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دی تھی۔
ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھاکر نے آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر اور کنور سے تعلق رکھنے والے شیام سرن نیگی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے 34 ویں بار گزشتہ دو نومبر کو ہی اسمبلی الیکشن کےلئے اپنا پوسٹل ووٹ ڈالا،ان کی یادیں ہمیشہ افسردہ کریں گی۔
انہوں نے ایشور سے ان کی روح کو سکون دینےاور ان کی سوگوار لواحقین کو صبرو تحمل دینے کی دعا کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ملک کے پہلے ووٹر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
امیت شاہ نے ایک ٹوٹ میں لکھا ہے،’’ملک کے پہلے ووٹر ہماچل کے شیام شرن نیگی جی کے انتقال کی خبر افسوس ناک ہے۔ ملک کے پہلے چناؤ سے لے کر اب تک سبھی چناؤ میں ووٹنگ کرنے والے نیگی کی عمر 106 سال تھی اور ان کا جمہوری عوامل میں عقیدت رکھنا سبھی کے لئے باعث تحریک ہے۔ایشور ان کی روح کو سکون دے۔‘‘