دہلی

مودی عام آدمی پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں: اروند کیجروال

راہول گاندھی نے کہا، "عام آدمی پارٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہمارے کام کا ملک بھر میں چرچا ہو رہا ہے۔ اے اے پی مستقبل میں بی جے پی کو چیلنج کرے گی، اس لیے یہ ہم لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے، اس لیے وہ اے اے پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں مسٹر کیجریوال نے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ’اے اے پی‘ ہیڈکوارٹر سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار

انہوں نے مارچ نکالنے سے پہلے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی اور بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو کچلنے کے لئے ‘آپریشن جھاڑو’ شروع کیا ہے۔

 انہوں نے کہا، "عام آدمی پارٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہمارے کام کا ملک بھر میں چرچا ہو رہا ہے۔ اے اے پی مستقبل میں بی جے پی کو چیلنج کرے گی، اس لیے یہ ہم لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک نظریہ ہے۔ ہم نے دہلی اور پنجاب میں ایسا کام کیا ہے جو 75 برسوں میں نہیں ہوا تھا۔ ہم نے عام آدمی کے خواب پورے کیے ہیں۔ سرکاری اسکول اور اسپتالوں کو بہتربنادیا۔

 ہم نے بجلی اور پانی مفت کر دیا اور اب خواتین کو ہر ماہ 1000 روپے دینے جا رہے ہیں۔ یہی بات وزیر اعظم اور بی جے پی سے دیکھی نہیں گئی اور ہمارے لیڈروں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ایک کیجریوال کو گرفتار کریں گے تو ہندوستان کے بطن سے ایک ہزار کیجریوال پیدا ہوں گے۔ میں پورے ملک میں جاتا ہوں، جہاں لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے دہلی اور پنجاب کے اسکولوں کو بہترین بنادیا ہے۔ آپ نے بجلی اور پانی کا اچھا انتظام کردیا ہے۔ ہماری پارٹی ایک آئیڈیا بن چکی ہے اور آپ ہمارے لیڈروں کو گرفتار کر سکتے ہیں لیکن نظریے کو قید نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں، بی جے پی والے ہم پر گھپلے کا الزام لگا رہے ہیں۔ شراب گھوٹالے کا الزام لگادیا۔ اب عوام ان سے پوچھ رہے ہیں کہ اگر کوئی گھپلہ ہوا ہے تو پیسہ کہاں ہے؟ بی جے پی کے لوگ خود سپریم کورٹ میں کہتے ہیں کہ ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے لیڈروں کو جعلی کیس بنا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

a3w
a3w