تلگو نژاد امریکی نوجوان بائیڈن کوہلا ک کرنے کے منصوبہ کے الزامات پرگرفتار
حیدرآباد: نازی تحریک کے حامی ایک تلگو نژاد امریکی نوجوان کو امریکی صدرجوبائیڈن کوہلا ک کرنے کے منصوبہ کے الزامات پرگرفتارکرلیاگیاجس نے وائٹ ہوزکے قریب لاری کوگھسادینے کی کوشش کی تھی۔

حیدرآباد: نازی تحریک کے حامی ایک تلگو نژاد امریکی نوجوان کو امریکی صدرجوبائیڈن کوہلا ک کرنے کے منصوبہ کے الزامات پرگرفتارکرلیاگیاجس نے وائٹ ہوزکے قریب لاری کوگھسادینے کی کوشش کی تھی۔
اس کی شناخت سائی کنڈویلاکے طورپرکی گئی ہے۔س کا تعلق امریکی ریاست مسوری سے ہے۔
پارک پولیس اوریوایس سیکریٹ کے مطابق ملزم نازی حامی تھا۔اس نے جان بوجھ کرگاڑی کو دیوار سے ٹکرایا۔
پولیس کواس نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ بائیڈن کاقتل کرناچاہتاتھا۔اس نوجوان کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے، املاک کو تباہ کرنے اور صدر کے قتل کی سازش کے مقدمات درج کیے گئے۔
امریکی اور ہندوستانی میڈیا نے اس واقعہ کی رپورٹس پیش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائی ورشیت کندولا چیسٹ فیلڈ، میسوری ریاست، امریکہ میں مقیم تھا۔
اس نے 2022 میں مارکویٹ سینئر ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔
سائی ورشیٹ نے حال ہی میں میسوری سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے اڑان بھری تھی وہاں پہنچنے کے بعد اس نے ایک ٹرک کرایہ پرحاصل کیاجس کو لے کروہ سیدھا وائٹ ہاؤس چلا گیا۔ پولیس نے اسے پہلے بیریکیڈ پر پکڑ لیا۔
اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سائی ورشیت کے ٹرک میں پائے جانے والے نازی جھنڈا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جرمن نازی نظریے کا حامی ہے۔
دریں اثنا، حکام نے یہ معاملہ منگل کی صبح صدر جو بائیڈن کے علم میں لایا۔
وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ سائی ورشیت کے بارے میں مکمل تفصیلات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سائی ورشیت کا تعلق تلنگانہ سے ہے یا آندھراپردیش سے اس کا فوری علم نہیں ہو سکا۔