حیدرآباد

حیدرآبادمیں ہونے والی فارمولہ ای ریس منسوخ

تلنگانہ کے محکمہ بلدی نظم ونسق نے گذشتہ سال 30اکتوبر کو کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاہدہ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں ہونے والی فارمولہ ای ریس کو منسوخ کردیاگیا ہے۔ای ریس سیزن 10کا چوتھاراونڈ تلنگانہ کے دارالحکومت میں 10فروری کوہونے والاتھاتاہم فارمولہ ای کے منتظمین نے اعلان کیا کہ یہ ریس منسوخ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

ان کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے محکمہ بلدی نظم ونسق نے گذشتہ سال 30اکتوبر کو کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاہدہ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔یہ معاہدہ تلنگانہ کی سابق بی آرایس حکومت اور فارمولہ کے درمیان طئے پایاتھا۔