حیدرآباد

حیدرآباد میں فارمولہ ای ریس کی منسوخی،کانگریس حکومت کاخراب قدم:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ کے سی آر حکومت نے ایک موقع کے طور پر فارمولہ ای ریس کا استعمال کرنے کی پہل کی تھی تاکہ ای وی کے شائقین، مینوفیکچررز اور اسٹارٹ اپس کو راغب کیا جائے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں فارمولہ ای ریس کی منسوخی کے پیش نظراپوزیشن بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے اسے حکمران جماعت کانگریس کی جانب سے لیاگیاخراب اور پیچھے کی طرف لیاگیا قدم قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ای۔پری جیسے ایونٹس دنیا بھر میں ہمارے شہر اور ملک کی برانڈ امیج کو بہتر بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 کے ٹی آر نے ‘ایکس’ پر کہا کہ ہم نے فارمولا ای۔پری کو پہلی بار ہندوستان میں لانے کے لیے کافی محنت اور وقت لگایا تھا۔ کے سی آر حکومت نے ایک موقع کے طور پر فارمولہ ای ریس کا استعمال کرنے کی پہل کی تھی تاکہ ای وی کے شائقین، مینوفیکچررز اور اسٹارٹ اپس کو راغب کیا جائے۔

 اور وہ حیدرآباد کو سرمایہ کاری کے ایک پرکشش مقام کے طور پر پیش کرسکیں۔ ہم نے ریاست کو پائیدار موبلٹی سلوشنس کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے تلنگانہ موبلٹی ویلی کا بھی آغاز کیا تھا۔

a3w
a3w