سری سیلم پراجکٹ کے دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا
اس دوران سری سَیلم پراجیکٹ میں بھی رات تک پانی کاشدید بہاو درج کیاگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے پیشگی اقدامات کے طور پر سری سَیلم پراجیکٹ کے 9 دروازے کھول دیے جس کے ذریعہ پانی نچلی سطح کی طرف خارج کیا جارہا ہے۔
حیدرآباد: مہاراشٹر، کرناٹک کے ساتھ آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے شدید سے انتہائی شدید بارش ہورہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں جورالہ اور سنکے شیلا پراجیکٹس میں پانی کے شدید بہاو کے سبب حکام نے اس کے دروازے کھول کر پانی کو نچلی سطح کی جانب چھوڑنا شروع کردیا ہے۔
اس دوران سری سَیلم پراجیکٹ میں بھی رات تک پانی کاشدید بہاو درج کیاگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے پیشگی اقدامات کے طور پر سری سَیلم پراجیکٹ کے 9 دروازے کھول دیے جس کے ذریعہ پانی نچلی سطح کی طرف خارج کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جورالہ اور سنکے شیلا سے سری سَیلم کی جانب 2,53,819 کیوسیکس پانی آرہا ہے۔ اس بہاؤ کو 9 دروازوں اور دائیں و بائیں بجلی گھروں کے راستے سے نچلی سطح کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔ سری سَیلم کے دروازے دوبارہ کھولے جانے کے بعد سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔