حیدرآباد

گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں آرٹ نمائش کا افتتاح کیا

مرکزی محکمہ ثقافت، سالار جنگ میوزیم کے زیراہتمام آرٹ سینکچری کے زیر اہتمام فنکاروں کے 100سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
جشنو دیو ورما نے گورنر کا حلف لیا
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد

مرکزی محکمہ ثقافت، سالار جنگ میوزیم کے زیراہتمام آرٹ سینکچری کے زیر اہتمام فنکاروں کے 100سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ انہیں ایک شاندار آرٹ پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ فنون لامحدود آزادی، عمدہ نظم و ضبط اور تنوع پیش کرتے ہیں، جو ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی دولت ہے۔

یہ نمائش دیکھنے والوں کو الفاظ سے بڑھ کر تجربہ فراہم کرے گی۔ معروف آرٹسٹ درگا جسراج نے کہا کہ آرٹ کا بنیادی مقصد حوصلہ افزائی ہے اور نیوروڈائیورس آرٹسٹوں کی طرف سے پیش کی گئی تصاویر نے ثابت کیا کہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

سالار جنگ میوزیم کے ڈائریکٹر آشیش گوئل نے کہا کہ سالار جنگ میوزیم متنوع اور جامع آرٹ کی شکلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔