نئے سال میں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے اقدامات: سرینواس یادو
سرینواس یادو نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کی حیرت انگیز اور بے مثال ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ ریاست میں سماج کے تمام طبقات خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ حکومت، نئے سال کے موقع پر بے روزگار نوجوانوں کو تحفہ کے طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
آج نئے سال کے موقع پر اپنے افراد خاندان کے ہمراہ مہانکالی اجینی اور بلکم پیٹ مندر میں خصوصی پوجا کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف مراحل میں ایک لاکھ 20ہزار جائیدادوں پر تقررات عمل میں لارہی ہے۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کی حیرت انگیز اور بے مثال ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ ریاست میں سماج کے تمام طبقات خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔ کے سی آر کی کاوشوں سے ہر چہرے پر مسکراہٹ کھل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ نئے سال کے دوران بھی عوام خوشحال، مسائل سے پاک زندگی بسر کریں۔ اس موقع پر سابق رکن بلدیہ ارونا گوڑ، این شیشا کماری، کرن مائی، کامیش، سائی بابا گوڑ، ودیگر موجود تھے۔