سوشیل میڈیا

آرمی میں تقرری ملتے ہی دولہے نے جوڑے کی رقم بڑھادی، کیس درج

کہ آرمی میں تقرری ہونے کے بعد دولہے کے افراد خاندان نے جہیز کی رقم بڑھا دی جس کے بعد لڑکی کے افراد خاندان نے شادی سے انکار کرتے ہوئے تلک میں دی گئی جہیز کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے کوتوالی علاقے میں آرمی کی نوکری ملنے کے بعد جہیز کا مطالبات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ آرمی میں تقرری ہونے کے بعد دولہے کے اہل خانہ نے جہیز کی رقم بڑھا دی جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے شادی سے انکار کرتے ہوئے تلک میں دی گئی جہیز کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

 لیکن لڑکے والوں نے رقم بھی دینے سے صاف انکار کردیا۔ متاثرہ کنبے نے کوتوالی میں لڑکے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیراکت علاقے کے اترورا گاؤں باشندہ پوجا یادو کی شادی غازی پور ضلع میں شادی آباد تھانہ کے کھٹوا باشنہ شرون کمار یادو کے ساتھ طے ہوئی تھی۔

لڑکی کے والد ناگیندر یادو نے جہیز کے لئے تلک میں چھ لاکھ روپئے دئیے تھے۔ اسی درمیان شرون کمار کی آرمی میں تقرری ہوگئی۔آرمی میں تقرری ملتے ہی شرون کے اہل خانہ نے جہیز کی رقم میں مزید چار لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کردیااور رقم نہ دینے پر شادی توڑنے کی دھمکی دی۔

اس پر لڑکی والوں نے شادی سے انکار کرتے ہوئے تلک میں دئیے گئے چھ لاکھ روپئے واپس طلب کر لئے۔ لڑکے والوں نے رقم دینے سے انکار کردیا اور گالم گلوج کرنے لگے۔ رقم مانگنے پر جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔ جس کے بعد لڑکی راکت کوتوالی پہنچی اور لڑکے کے خلاف تحریر دی۔

پولیس نے ملزم شرون کمار یادو کے خلاف امانت میں خیانت کرنے، جان سے مارنے کی دھمکی سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

a3w
a3w