بین الاقوامیسوشیل میڈیا

بیٹا قبر کھود کر اپنی ماں کی نعش گھر لے آیا، 13 سال تک باتیں کرتارہا

درحقیقت ایک شخص کو اپنی ماں کی موت کا اتنا دکھ ہوا کہ وہ اپنی ماں کی میت کو قبر سے گھر لے آیا، جس کے بعد وہ شخص روزانہ ٹی وی دیکھ کر اور اپنی ماں سے باتیں کرتے ہوئے اپنا دن گزارتا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شخص نے اپنی مردہ ماں کو بھی کھانا کھلانے کی کوشش کرتا تھا۔

کینیڈا: کہا جاتا ہے کہ جو دنیا میں آتا ہے اُسے دنیا سے جانا بھی پڑے گا۔ پیاروں کی جدائی کا غم اکثر کچھ لوگوں کو ہمیشہ کیلئے توڑدیتا ہے۔ کئی بار ایسی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات کچھ جملے آنکھوں میں آنسو لے آتے ہیں اور بعض اوقات وہ ہمیں بہت جذباتی کردیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
والدہ کی موت کی خبر آئی تو سمجھا انہوں نے ڈرامہ رچا: شہزادہ ہیری
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)

حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک بیٹا اپنی ماں کی موت سے کبھی نہیں نکل سکا اور اس دوران اس نےکچھ ایسا کردیا کہ جان کے آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔

درحقیقت ایک شخص کو اپنی ماں کی موت کا اتنا دکھ ہوا کہ وہ اپنی ماں کی میت کو قبر سے گھر لے آیا، جس کے بعد وہ شخص روزانہ ٹی وی دیکھ کر اور اپنی ماں سے باتیں کرتے ہوئے اپنا دن گزارتا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس شخص نے اپنی مردہ ماں کو بھی کھانا کھلانے کی کوشش کرتا تھا۔ 13 سال بعد یہ یہ کہانی دنیا کے سامنے آئی ہے۔

یہ واقعہ جاننے والے حیران رہ گئے۔ جسے ماں کی موت کا دکھ نہیں ہوتا۔ کوگ برسوں سے اس پریشانی سے باز نہیں آتے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کی کہانی سنانے جارہے ہیں جو اپنی ماں کے جانے کی وجہ سے اتنا اداس ہوگیا کہ ماں کے بغیر رہنا مشکل ہوگیا۔ پھر اُس نے ایک دن قبر کھودکر ماں کی نعش کو نکال لیا۔

برطانیہ سے شائع ہونے والی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک شخص کو اپنی ماں کی نعش کو ممی بنانے اور اُسے 13 سال تک صوفے پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیاہے۔

 اس 76 سالہ شخص کا نام ایل میریون ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ایک دن اس کی بھابھی نے جنوب مغربی پولینڈ کے شہر ریڈلن میں رہنے والے ایل ماریان کو گھر کے باہر پاگلوں کی طرح گھومتے ہوئے دیکھا۔

جس کے بعد ایک دن رشتہ دارنے اس سال 22 فروری کو ان کے گھر آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنے گھر کے اندر داخل ہوا تو اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ گھر میں داخل ہوتے ہی سامنے صوفے پر ماں کی نعش پڑی تھی۔

مقامی زبان میں پولیس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ گھر کے مالک کو پیرا میڈیکس کے ذریعہ اسپتال لے جایاگیا۔ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو سیون نے بتایاکہ پولیس کو شبہ ہے کہ صوفہ پر پڑی نعش ایک ایسے شخص کی ماں کی ہے جو 2010 میں 95 سال کی عمر میں فوت ہوگئی تھی اس لئے انہوںنے اس کی قبر کی تلاشی لی تو قبر خالی ملی۔

پولیس کے مطابق ماریون نے تدفین کے فوراً بعد نعش کو کھود کر نکالا اور نعش کو لیکر گھر پہنچا جہاں کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا کہ اس شخص نے کوئی کیمیکل لگاکر نعش کو اتنے دنوں تک ممی بناکر رکھا تھا۔