شمالی بھارت
قتل کے مرکزی ملزم مقدر خان کے تینوں مکانات زمین بوس
مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں قتل کیس کے اہم ملزم کے گھر کو آج ضلع انتظامیہ کے عملے نے زمین بوس کر دیا۔
بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر میں قتل کیس کے اہم ملزم کے گھر کو آج ضلع انتظامیہ کے عملے نے زمین بوس کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سبھاش نگر کے رہنے والے ارون والمیکی اور سوربھ والمیکی گھر سے بازار کے لیے نکلے تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا۔
اس واقعہ میں سنگین زخموں کی وجہ سے سوربھ کی موت ہوگئی۔
پولیس نے مقتدر، عادل، ساحل، لڈو یادو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
آج ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قتل کے مرکزی ملزم مقدر خان کے تینوں مکانات کو زمین بوس کر دیا۔