دہلی

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے ہر سطح پر چل رہی بات چیت جاری رہے گی۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوری دنیا میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرفوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے اور اس کے مطابق حکمت عملی اور تیاری کرے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی سیاست میں فوج کا دبدبہ برقرار رہے گا: انوارالحق کاکڑ
راج ناتھ سنگھ، کورونا سے متاثر
دفاع کی اراضیات ریاست کو حوالے کرنے تلنگانہ کی خواہش
راہول جی آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟: راج ناتھ سنگھ

دنیا کی موجودہ پیچیدہ اور غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر سنگھ نے چہارشنبہ کو یہاں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی پانچ روزہ کانفرنس کے تیسرے دن اپنے خطاب میں کہا ’’ ہائبرڈ جنگ سمیت غیر روایتی جنگ، مستقبل کی روایتی جنگوں کا ایک حصہ ہوگی اور یہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے تنازعات سے بھی واضح ہے۔

 اس کے لئےضروری ہے کہ مسلح افواج حکمت عملی اور منصوبہ بندی کرتے وقت ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھیں۔ ہمیں ماضی اور حال کے عالمی واقعات سے سیکھتے رہنا چاہیے۔ غیر متوقع کی توقع کریں اور منصوبہ بندی کریں، حکمت عملی بنائیں اور اس کے مطابق تیاری کریں۔‘‘

شمالی سرحدوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے ہر سطح پر چل رہی بات چیت جاری رہے گی۔

وزیر دفاع نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے جوانوں کے مشکل حالات میں کام کرنے سے مغربی اور شمالی دونوں سرحدوں پر سڑک کے رابطوں میں بہتری آئی ہے۔

مغربی سرحدوں پر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہنگامی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی طرف سے جاری پراکسی جنگ کے باوجود فوج سرحد پار دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا ’’میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مرکزی پولیس فورسز اور ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان بہترین تال میل کی تعریف کرتا ہوں۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مربوط کارروائیاں خطے میں استحکام اور امن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کی اعلیٰ سطح کی تیاریوں کی ستائش کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو بھی مبارکباد دی۔

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس پیر کو شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ کانفرنس کے دوران اعلیٰ کمانڈرز فوج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ذہن سازی کر رہے ہیں۔

a3w
a3w