جرائم و حادثات

تلنگانہ:صبح کی چہل قدمی کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک

صبح کی چہل قدمی کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: صبح کی چہل قدمی کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پنگل علاقہ میں یہ جوڑا جس کی شناخت وشنواورسواپنا کے طورپر کی گئی ہے، صبح کے اوقات میں چہل قدمی کررہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔

پولیس نے کہاکہ حادثہ کی وجہ بننے والی گاڑی کی نشاندہی کیلئے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w